• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی وزیرِ خارجہ سے فلسطینی ہم منصب کا ٹیلیفونک رابطہ

فلسطینی وزیرِ خارجہ ڈاکٹر محمد مصطفیٰ اور سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان—فائل فوٹوز
فلسطینی وزیرِ خارجہ ڈاکٹر محمد مصطفیٰ اور سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان—فائل فوٹوز

سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے فلسطینی وزیرِ خارجہ ڈاکٹر محمد مصطفیٰ کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

سعودی وزارتِ خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے و گرد و نواح کی تازہ صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا ہے۔

سعودی وزارتِ خارجہ نے بتایا ہے کہ سعودی و فلسطینی وزیرِ خارجہ کے درمیان فلسطین کے مسئلے کے حل کے لیے کی جانے والی کوششیں بھی زیرِ بحث آئیں۔

سعودی وزارتِ خارجہ نے یہ بھی بتایا ہے کہ دونوں وزرائے خارجہ نے فوری جنگ بندی، متاثرین کی بحالی اور مستقل امدادی اشیاء کی فراہمی پر بات چیت بھی کی۔

قومی خبریں سے مزید