• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اڈیالا جیل سے منظم پروپیگنڈا مہم چلائی جارہی ہے، عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اڈیالا جیل سے ایک منظم پروپیگنڈا مہم چلائی جارہی ہے، اداروں کیخلاف نفرت پھیلانا اس پارٹی کا ایجنڈا ہے۔

اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) جب چاہتے ہیں جس سے ملتے ہیں، درمیان میں شیشے کا بیان پروپیگنڈا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں قید شخص ذہنی دباؤ کا شکار ہے، ملاقات کرکے آنے والے لوگ کہتے ہیں کہ بانی پی ٹی ائی نے یہ کہا ہے، بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں میرے خلاف سازش ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب ملک کےخلاف سازش ہو تو ایک ہی پارٹی کا نام آتا ہے، بانی پی ٹی آئی بتائیں انھوں نے دودھ کی کون سی نہریں بہا دی تھیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ہم سیاسی انتقام لینے والے لوگ نہیں ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب عام آدمی تک ریلیف پہنچانا چاہتی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید