• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اسمبلی: زمینوں کی رجسٹریشن سے متعلق ترمیمی بل منظور

سندھ اسمبلی میں زمینوں کی رجسٹریشن سے متعلق ترمیمی بل منظور کرلیا گیا۔ بل کے تحت نقشہ جات سمیت محکمہ ریونیو کا تمام ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کیا جائے گا۔ 

ضلعی سطح پر کمیٹیاں قائم کی جائیں گی اور نقشہ جات سمیت محکمہ ریونیو کے تمام ریکارڈ کو ای ڈیجیٹائزڈ کیا جائے گا۔ 

اجلاس کے دوران صحافی نصراللّٰہ کے قتل کے خلاف پارلیمانی رپورٹر ایسوسی ایشن نے احتجاج کیا، سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے یقین دہانی کرائی کہ مقتول صحافی کے اہل خانہ کی بھرپور معاونت کی جائے گی۔

ایم کیو ایم کی جانب سے کراچی کی مویشی منڈی کے لئے عارضی طور پر ٹاسک فورس کے قیام کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید