فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر میں سعودی عرب اور تاجکستان کے خلاف میچ کے لیے پاکستان اسکواڈ کی تشکیل آخری مراحل میں داخل ہوگئی۔
ہیڈ کوچ اسٹیفین کونسٹنٹائن نے بیرون ملک مقیم پاکستانی فٹ بالرز کے نام فائنل کرلیے ہیں، قومی فٹ بال ٹیم کےلیے 9 ڈائسپورا پلیئرز کے نام فائنل کیے گئے ہیں۔
ڈنمارک میں مقیم پاکستانی فٹ بالر عبدالصمد ارشد ٹیم کی فائنل فہرست میں جگہ نہیں بناسکے جبکہ آدم خان اور مکائیل عبداللہ پہلی بار پاکستان ٹیم میں شامل ہوئے ہیں۔
گول کیپر یوسف بٹ بھی قومی ٹیم کا حصہ ہیں جبکہ ہارون حامد، اوٹس خان، عمران کیانی، راہس نبی، محمد فضل اور عبداللہ اقبال اسکواڈ میں شامل ہیں۔
پاکستان فٹبال ٹیم 6 جون کو سعودی عرب اور 11 جون کو تاجکستان سے کھیلے گی۔