• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب کا رفح میں اسرائیلی آپریشن روکنے کے عالمی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم

انٹرنیشنل میڈیا
انٹرنیشنل میڈیا

سعودی عرب نے رفح میں اسرائیلی آپریشن روکنے کے عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ فیصلہ فلسطینوں کے اخلاقی اور قانونی حق کی جانب مثبت قدم ہے۔

وزارت خارجہ کے مطابق اس قسم کے عالمی فیصلوں میں تمام فلسطینی علاقوں کو شامل کیا جانا چاہیے۔

دوسری جانب برطانیہ اور امریکا آئی سی جے کے فیصلے سے پہلے ہی اسرائیل کی حمایت کا اعلان کرچکے ہیں۔

اسرائیلی حکومت کے ترجمان ڈیوڈ مینسر نے عدالتی فیصلے پر کہا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت ہمیں عوامی طور پر خودکشی کرنے پر مجبور نہیں کر سکتی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید