• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان: سو ڈیمز کے منصوبے میں 13 کروڑ 18 لاکھ روپے کا غیر مجاز خرچہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بلوچستان میں سو ڈیمز کے منصوبے میں 13 کروڑ 18 لاکھ روپے کے غیر مجاز خرچے کا انکشاف ہوا ہے۔ 

ذرائع محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ غیر مجاز خرچے کا انکشاف آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی آڈٹ رپورٹ میں کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ خرچہ دھماکا خیز مواد کے ذریعےچٹانوں کی کٹائی پر ظاہر کیا گیا ہے۔ دھماکا خیز مواد کےلیے محکمہ داخلہ اور ڈپٹی کمشنر کا این او سی ضروری ہوتا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ آڈٹ کے دوران محکمہ ایریگیشن کے ریکارڈ پر کوئی این او سی نہیں تھا۔ متعلقہ ریکارڈ موجود نہ ہونے پر اس خرچے کو غیر مجاز قرار دیا گیا۔

ذرائع محکمہ خزانہ کے مطابق آڈٹ رپورٹ کو حتمی شکل دینے تک اجلاس طلب نہیں کیا گیا، آڈٹ رپورٹ میں تحقیقات کی سفارش کی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید