• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

مقبوضہ کشمیر کے دو اضلاع اسلام آباد اور راجوڑی میں بھارت کے نام نہاد انتخابات کے دوران بھارتی پولیس نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے کارکنوں اور پولنگ ایجنٹوں کو حراست میں لے لیا۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور گرفتار کارکنوں و پولنگ ایجنٹوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا، جس کے دوران متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے۔

کُل جماعتی حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ مودی حکومت اپنے فوجی قبضے کو برقرار رکھنے اور غیر قانونی اقدامات کو جواز بخشنے کےلیے مقبوضہ علاقے میں انتخابات کا ڈرامہ رچا رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید