• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیم کا نائب کپتان مقرر نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پی سی بی

قومی ٹیم کے نائب کپتان کے حوالے سے خبروں پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا ردعمل سامنے آیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا نائب کپتان مقرر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ جمعہ کو ہونے والے اجلاس میں سلیکشن کمیٹی نے نائب کپتانی پر غور کیا تھا۔

کرکٹ بورڈ کے مطابق کسی کھلاڑی کو نائب کپتان بنانے کی پیشکش نہیں کی گئی۔

دوسری جانب ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ سلیکٹرز نے نائب کپتانی کےلیے شاہین آفریدی سے بات کی تھی۔ شاہین نے عدم دلچسپی ظاہر کی جس پر بات آگے نہیں بڑھ سکی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید