• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی اہل کراچی کے حقوق کی جدوجہد کررہی ہے، منعم ظفر خان

کراچی(اسٹاف ر پو ر ٹر )جماعت اسلامی کراچی کے عبوری امیر منعم ظفر خان نے کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کی جانب سے جماعت اسلامی کے الیکٹرک کی دشمن ہے،کے ریمارکس پر اپنے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی اہل کراچی کے مفادات کے تحفظ اور ان کے حقوق کی جدوجہد کررہی ہے، کے الیکٹرک نے اہل کراچی کے مفادات کے خلاف اپنا رویہ اور پالیسی ترک نہ کی اور شہریوں کو بدترین لوڈشیڈنگ اور اووربلنگ کے عذاب میں مبتلا رکھا تو جماعت اسلامی بھی کراچی کے عوام کی حقیقی نمائندگی کا حق ادا کرتی رہے گی،کے الیکٹرک انتظامیہ اور اس کے سرپرست یاد رکھیں کہ جماعت اسلامی کراچی کے دشمن اور عوام دشمن اقدامات اور پالیسیوں پر ہر گز خاموش نہیں بیٹھے گی۔جماعت اسلامی کا شروع سے مطالبہ رہا ہے کہ کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کر کے اسے قومی تحویل میں لیا جائے،اس کا فارنزک آڈٹ کیا جائے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید