کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ میں ڈینگی کے مزید 170 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل صحت سندھ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق صوبے بھر کے سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی کے 26 اور نجی اسپتالوں میں 29 نئے مریض داخل ہوئے، جس کے بعد داخل مریضوں کی مجموعی تعداد 49 ہو گئی ہے۔ کراچی ڈویژن کے سرکاری اسپتالوں میں 16 اور حیدرآباد میں 7 نئے مریض داخل ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق سرکاری اسپتالوں میں 38 اور نجی اسپتالوں میں 25 مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو روانہ ہوئے۔ ڈی جی ہیلتھ کے مطابق آج بھی سندھ میں ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ سرکاری و نجی لیبارٹریوں میں 2,151 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ۔