• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

30 کروڑ روپےکی نشہ آور گولیاں کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کسٹمز جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ کراچی نے جرمنی سے پارسل کے ذریعے 30 کروڑ روپے مالیت کی نشہ آور گولیاں کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ،کسٹمز ذڑائع کے مطابق کسٹمز ایئرپورٹ کراچی کے ایئرپورٹ کارگو کنٹرول یونٹ(اے سی سی یو) نے جانچ پڑتال کے دوران ایم ڈی ایم اے (Ecstasy) کی 9،455 گولیاں ضبط کرلیں جن کی مالیت 29 کروڑ 97 لاکھ 91 ہزار روپے ہے۔ یہ منشیات جرمنی سے موصولہ ایک پارسل میں موجود اسپیکرز اور ایک آی ڈی لیمپس کے اندر چھپائی گئی تھی۔ اس کھیپ کو غلط طور پر کپڑے، جرابیں اور میوزک باکسزکے طور پر ظاہر کیا گیا تھا۔کسٹمز حکام نے اسمگلنگ کی اس کوشش میں ملوث وصول کنندگان اور سہولت کاروں کی نشاندہی کے لیے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید