• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خونی ڈمپرز اور ٹینکرز شہریوں کے لیے موت کے پروانے ،منعم ظفر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے گزشتہ روز کشمیر روڈ پر ٹینکر کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے 19سالہ نوجوان عبد اللہ کے گھر بزرٹالائین میں مرحوم کے اہل خانہ سے ملاقات و تعزیت کی اور اس افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، منعم ظفر خان نے کراچی میں ٹینکر کی زد میں آکر ایک اور نواجوان کی المناک موت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں خونی ڈمپر اور ٹینکر شہریوں کے لیے موت کے پروانے بنے ہوئے ہیں، روزانہ کوئی نہ کوئی افسوناک کے واقعہ رونما ہوتا ہے، گزشتہ روز اس واقعے کے علاوہ بھی کریم آباد فلائی اوور پر بھی ٹرالر کی زد میں ایک موٹر سائیکل سوار اپنی جان گنوا بیٹھا،سندھ حکومت و ٹریفک پولیس شہر میں ہیوی ٹریفک کو قوا نین و ضوابط کا پابند بنانے کے لیے اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئے ہیں اوراس کا خمیازہ کراچی کے عوام بھگت رہے ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید