• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

12 سالہ بچی سے زیادتی کے کیس میں جرم ثابت ہونے پر ملزم کو مجموعی طور پر 39 سال قید کی سزا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسطی نے 12 سالہ بچی سے زیادتی کے کیس میں جرم ثابت ہونے پر ملزم محمد علی عابدی عرف موبی کو مجموعی طور پر 39سال قید کی سزا سنادی۔عدالت نے ملزم پر مجموعی طور پر 20لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ سرکاری وکیل کا اپنے دلائل میں کہناتھا کہ ملزم نے اسکول سے واپس آتی ہوئی 12 سال کی بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا،ملزم اسی محلے میں رہائش پذیر تھا، ملزم نے بچی کو برہنہ کرکے نازیبا فعل سرانجام دیا، متاثرہ لڑکی کا بیان واضح، قابلِ بھروسہ اور قانون کے مطابق ہے، میڈیکل شواہد اور ریکارڈ شدہ بیان مقدمہ ثابت کرنے کے لیے کافی ہیں۔عدالت کاکہنا تھا کہ متاثرہ بچی کا بیان معتبر اور قانونی تقاضوں کے مطابق قلمبند ہوا، گواہوں اور شواہد نے مقدمہ شک سے بالاتر ثابت کیا، متاثرہ کی غیر حاضری معاشرتی دباؤ کے باعث ممکن ہے، اس کا فائدہ ملزم کو نہیں مل سکتا۔ ملزم کے خلاف تھانہ رضویہ سوسائٹی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید