کراچی (اسٹاف رپورٹر )سندھ میں بنا نمبر پلیٹ والی گاڑیوں اور بنا لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کر دئیے گئے۔آئی جی سندھ کی جانب سے سندھ پولیس کو 35 روز میں دوسرا مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔ مراسلہ ایڈیشنل آئی جی کراچی ،زونل اور رینج ڈی آئی جیز ،ڈی آئی جی ٹریفک ،سی آئی اے ،ایس ایس پی اے وی ایل سی اور تمام ضلعی ایس ایس پیز کو لکھا گیا ہے۔مراسلے کے مطابق بنا نمبر پلیٹ گاڑی چلانے اور بنا لائسنس گاڑی چلانے والے افراد کے خلاف پورے صوبے میں موٹر وہیکل آرڈینینس اور متعلقہ رولز کے تحت کارروائی کی جائے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کریک ڈاؤن کے حوالے سے افسران روز کی بنیاد پر رپورٹ آئی جی آفس میں پیش کریں گے۔