• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عباسی شہید اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر فیصل صمدانی معطل

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن نے عباسی شہید اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر فیصل صمدانی کو معطل کر دیا ہے۔ 5 دسمبر کو جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق بی پی ایس 18 کے افسر کو گراس مس کنڈکٹ کے باعث فوری طور پر عہدے سے ہٹا کر ہیومن ریسورس مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ ان کے خلاف شوکاز نوٹس اور چارج شیٹ بعد میں جاری کی جائے گی۔کے ایم سی کے مطابق معطلی کے احکامات کی نقول متعلقہ اعلیٰ حکام کو ارسال کر دی گئی ہیں۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید