کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایس آئی یو نے خواتین کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرکے بھتہ طلب کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ کے مطابق گلشن معمار کے علاقے سے بھتہ خوری میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ملزم کی شناخت اسامہ کے نام سے ہوئی۔ ملزم خواتین کے اکاؤنٹس ہیک کرکے حراساں اور بھتہ طلب کرتا تھا۔ ملزم تھانہ گلشن معمار میں بھتے کے مقدمہ میں مطلوب تھا۔ملزم نے خاتون سے 10 لاکھ روپے بھتے کی رقم کا مطالبہ کیا تھا۔ ملزم سے بھتے میں استعمال ہونے والا موبائل فون برآمد کرلیا گیا ہے۔گرفتار ملزم کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔ ملزم کے خلاف ایس آئی یو میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور اس سے مذید تفتیش کا عمل جاری ہے۔