• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کا فیلڈ اسپتال، کلینک آن وہیلز پراجیکٹ پر اظہارِ اطمینان

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز---فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز---فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیلڈ اسپتال اور کلینک آن وہیلز پراجیکٹ پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کی زیرِ صدارت فیلڈ اسپتال اور کلینک آن وہیلز سے متعلق اجلاس ہوا۔

اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب کے ہر شہری کو خوش، خوش حال اور صحت مند دیکھنا چاہتے ہیں۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہر سیکٹر میری ترجیح ہے، مگر صحت کی سہولتوں کی بہتری پر پوری توجہ ہے، ہیلتھ ریفارمز کے ثمرات دیکھ کر لوگوں کی مزید خدمت کرنے کا جذبہ تقویت پکڑ رہا ہے، جہاں ہیلتھ سہولتوں کا فقدان ہے وہاں اسٹیٹ آف دی آرٹ فیسیلٹی پہنچا رہے ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صوبے میں مراکز صحت اور اسپتالوں کی اپ گریڈیشن اور ری ویمپنگ جاری ہے، پہلا سرکاری کینسر اسپتال فنکشنل کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہر ضلع میں مکمل کارڈیالوجی اور پیڈز بلاک بنانے کے پراجیکٹ پر کام شروع کر دیا ہے، خدمت کا جذبہ ورثے میں ملا، اپنی عوام کے لیے ہر سہولت چاہتی ہوں۔

صحت سے مزید