• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے الیکٹرک کے بلوں میں میونسپل ٹیکس وصولی کا کیس، میئر کراچی کی فیصلہ جلد سنانے کی استدعا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کے الیکٹرک کے بلوں میں میونسپل ٹیکس وصولی کے کیس میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے فیصلہ جلد سنانے کی استدعا کر دی۔

سندھ ہائی کورٹ میں کیس کی فوری سماعت سے متعلق کے ایم سی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ گزارش ہے درخواست پر جلد فیصلہ سنایا جائے، ہمیں سالانہ بجٹ بنانا ہے، اس فیصلے کے بعد ہی کے ایم سی اپنا سالانہ بجٹ بنا سکے گی۔

میئر کراچی نے کہا کہ شہر کے مفاد میں یہ کیس جلدی سنا جائے، کونسا شہر بغیر ٹیکس کے چلتا ہے۔

عدالت نے سوال کیا کہ شہر کے مفاد میں درخواست کب سے زیر التوا ہے؟

جسٹس صلاح الدین پہنور نے میئر کراچی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کمزوریاں آپ کی ہیں، بوجھ ہم پر ڈال رہے ہیں۔ 

میئر کراچی نے کہا کہ ہمیں قانونی اختیار ہے کہ ٹیکس کے معاملات کو خود دیکھیں، بارشیں ہونی ہیں، نالے صاف کرنے ہیں۔

سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ ہم درخواست کو ساڑھے 11 بجے تک ملتوی کرتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید