• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلادیش اور بھارت سے ٹکرانے والے طوفان کی شدت کم ہوگئی

فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

 بنگلادیش اور مغربی بنگال بھارت سے ٹکرانے والے طوفان ریمل کے نیتجے میں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق بنگلادیش اور مغربی بنگال بھارت کے ساحلی علاقوں سے ٹکرانے والے طوفان ریمل کی شدت کم ہو گئی ہے۔

حکام کے مطابق دونوں ملکوں میں طوفان کے باعث حادثات میں ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال بھارت میں دو اور بنگلادیش میں بھی دو افراد ہلاک ہوئے۔

یاد رہے کہ سمندری طوفان ریمل اتوار اور پیر کی درمیانی شب بھارت اور بنگلہ دیش کے ساحلوں سے ٹکرایا تھا۔

سمندری طوفان کے سبب دونوں ممالک تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارش کی لپیٹ میں ہیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت اور بنگلہ دیش میں طوفان کے باعث بجلی کے کھمبے گر گئے ہیں جس کی وجہ سے لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید