• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی نامور فنکار ’نیٹ فلکس‘ سیریز میں یکجا ہونے کیلئے تیار

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

پاکستانی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ انڈسٹری کے منجھے ہوئے اور نامور فنکاروں کے ساتھ پاکستان کی پہلی باضابطہ طور پر بنائی جانے والی نیٹ فلکس سیریز میں کام کر رہی ہیں۔

اداکارہ ہانیہ عامر نے حال ہی میں برطانوی نشریاتی اداراے بی بی سی کے ایشین نیٹ ورک کو ایک پوڈ کاسٹ کے دوران انٹرویو دیا ہے۔

اس دوران چلبلی ہانیہ عامر نے متعدد موضوعات پر بات اور دلچسپ سوالات کے جواب دیے  ہیں۔

اداکارہ کا نیٹ فلکس کے لیے بنائی جانے والی پاکستانی سیریز سے متعلق کہنا تھا کہ وہ اس سیریز میں بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کرتی نظر آئیں گی، اسی وجہ سے پریشان بھی ہیں اور دباؤ محسوس کر رہی ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان کی جانب سے بنائی جانے والی پہلی نیٹ فلکس سیریز سے متعلق متعدد حلقوں میں چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں جن میں اداکارہ ہانیہ عامر، معروف اداکار فواد خان کے مدِ مقابل نظر آئیں گی۔


اس سیریز میں ہانیہ عامر اور فواد خان کے ساتھ ماہرہ خان، صنم سعید، حمزہ علی عباسی، احد رضا میر، مایا علی، اقراء عزیز، بلال اشرف، نادیہ جمیل، عمیر رانا، اقرا عزیز، ثمینہ احمد اور خوشحال خان بھی نظر آئیں گے۔

ہانیہ عامر نے پوڈ کاسٹ کے دوران مذکورہ سیریز سے متعلق میزبان کی جانب سے پوچھے گئے سوالوں کے جواب دینے سے گریز کیا۔

اداکارہ کا نامور اور منجھے ہوئے فنکاروں پر مبنی کاسٹ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ دباؤ میں ہیں شوٹنگ کے دوران سیٹ پر کیا ہوگا، وہ اتنے بڑے فنکاروں کے ساتھ کس طرح کام کر سکیں گی۔

واضح رہے کہ پاکستان کی پہلی نیٹ فلیکس سیریز کا ٹائٹل ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ ہے جس کی تصدیق گزشتہ سال اگست میں کی گئی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید