• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر آپریشن میں شہید جوانوں کی نماز جنازہ ادا، آرمی چیف کی شرکت


خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے جوانوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا کی نماز جنازہ پشاور گیریژن میں ادا کی گئی جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، فوجی اور سول حکام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

سپاہی تیمور شہید، سپاہی نادر صغیر شہید، سپاہی محمد یاسین کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ شہدا کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا کی نماز جنازہ سے قبل آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سی ایم ایچ پشاور کا دورہ کیا اور آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے جوانوں کی خیریت دریافت کی۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے شہدا کے بلند حوصلے کو سراہا اور پوری قوت اور جذبے کیساتھ دہشت گردی سے لڑنے کے قوم کے عزم کا اعادہ کیا۔

پشاور گیریژن آمد پر کور کمانڈر پشاور نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ 

قومی خبریں سے مزید