جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے ناقابل شناخت پروجیکٹائل فائر کیا ہے۔
ادھر دوسری جانب جاپانی حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کا فائر کیا گیا پروجیکٹائل خرابی کے بعد ریڈار سے غائب ہوا۔
جاپانی حکام نے مزید کہا کہ شمالی کوریا کا پروجیکٹائل تجربہ ممکنہ طور پر ناکام ہوگیا ہے۔
ٹوکیو سے خبر ایجنسی کے مطابق جاپان نے شمالی کوریا کے ممکنہ میزائل تجربے پر اپنے علاقے اوکیناوا میں شہریوں کو حفاظتی الرٹ بھی جاری کیا تھا۔
خبر ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا نے گذشتہ دنوں 4 جون سے پہلے کسی بھی وقت سیٹلائٹ لانچ کرنے کا کہا تھا۔