ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کراچی نے بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہری کو لوٹنے والے 3 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنادی۔
عدالت نے جرم ثابت ہونے پر 3 ملزمان عمران، محمد عرف ثاقب اور مہر خان عرف عمیر کو عمر قید کی سزائی ہے۔
عدالت نے ملزم عمیر اور مہر خان کی ضمانت منسوخ کرکے جیل بھیج دیا جبکہ کیس کے ملزم عمران نے جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے کیس کا فیصلہ سنا۔
پراسیکیوش کے مطابق مدعی مقدمہ اگست 2022ء کو شمسی سوسائٹی کے نجی بینک سے 30 لاکھ روپے لے کر نکلا تھا۔
پراسیکیوشن کے مطابق ملزمان نے گرین ٹاؤن میں مدعی مقدمہ سے 30 لاکھ روپے چھین لیے تھے۔