• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی ویمنز یونیورسٹی کرکٹ ٹورنامنٹ 2024 کا کل سے آغاز

پی سی بی ویمنز یونیورسٹی کرکٹ ٹورنامنٹ 2024 کا کل سے آغاز ہو رہا ہے۔ ویمنز ٹورنامنٹ کے میچ کراچی، لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں کھیلے جائیں گے۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے ٹورنامنٹ میں مختلف جامعات کی 14 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

ٹورنامنٹ میں کراچی زون اور لاہور زون کی چار ٹیمیں، ملتان زون اور راولپنڈی زون کی تین تین ٹیمیں شریک ہوں گی۔

لیگ مرحلے کے اختتام پر ہر زون کی سرفہرست ٹیمیں فائنل کےلیے کوالیفائی کریں گی۔ ٹورنامنٹ میں 25 سال یا اس سے کم عمر کی طالبات حصہ لینے کی اہل ہوں گی۔ ہر ٹیم 15 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی، کل 210 کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گی۔

پی سی بی ویمنز کرکٹ کی ہیڈ تانیہ ملک کا کہنا ہے کہ خواتین کرکٹ میں ٹیلنٹ پول بڑھانے کے لیے بہت بڑا قدم ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید