• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی سفیر کا پاکستان کے معاشی اصلاحاتی ایجنڈے کی حمایت کا اعادہ

اسلام آباد(اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پیر کو یہاں ملاقات کی جس میں پاک امریکا تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات کے اہم پہلوئوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کے دوران پاکستان کے معاشی اصلاحات کے ایجنڈے کے لیے جاری امریکی حمایت پر روشنی ڈالی۔ سفیر نے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ تکنیکی اور ترقیاتی شعبوں میں کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں کہا کہ امریکہ پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی، اعلیٰ معیار کی سرمایہ کاری کا ایک بڑا ذریعہ اور پاکستان کے معاشی مستقبل کے لیے ایک مضبوط پارٹنر ہے۔

ملک بھر سے سے مزید