بھارتی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے لیے کئی جعلی درخواستیں جمع کرانے کا انکشاف ہوا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سابق کرکٹر سچن ٹنڈولکر، ایم ایس دھونی اور وزیرِ اعظم نریندر مودی کے نام سے بھی درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیرِ داخلہ امیت شاہ سمیت کئی سیاستدانوں اور کرکٹرز کے ناموں سے درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کئی معروف لوگوں کے ناموں سے جعلی درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں، بھارتی بورڈ کو لگ بھگ تین ہزار درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے ہیڈ کوچ کی تلاش کا کام شروع کر رکھا ہے اور اسی سلسلے میں رواں ماہ کے آغاز میں ہیڈ کوچ کے لیے فارم جاری کیا گیا تھا۔
بھارتی بورڈ کے عہدے دار کے مطابق بورڈ گوگل فارم پر درخواستیں مانگتا ہے، اس سے ایک فارم پر ناموں کی اسکروٹنی کی جا سکتی ہے، درخواستیں جمع کرانے کی ڈیڈ لائن 27 مئی تھی۔
یاد رہے کہ بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کی مدت ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اختتام تک ہے۔