سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب و نائب صدر مسلم لیگ ن حمزہ شہباز شریف یوم تکبیر کے موقع پر کہا ہے کہ نواز شریف کی قیادت میں قوم نے بتا دیا پاکستان کی سلامتی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو سکتا۔
انہوں نے یومِ تکبیر کی مبارک باد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یومِ تکبیر پاکستانی قوم کے وقار کی سربلندی کا اور ناقابل تسخیر دفاع کی علامت ہے۔
حمزہ شہباز کا یہ بھی کہنا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف ملک کو ترقی کی راہ پرگامزن کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ آج ملک بھر میں یومِ تکبیر منایا جا رہا ہے۔
28 مئی، یومِ تکبیر کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔