• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: FIA کی صدر میں کارروائی، حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم گرفتار

 وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن سرکل نے کراچی کے علاقے صدر میں ایک کارروائی کرتے ہوئے حوالہ اور ہنڈی کے دھندے سے ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں کرنسی برآمد کر لی۔

ترجمان کے مطابق جنرل ایف آئی اے احمد اسحٰق جہانگیر کی ہدایات پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ملزم عرفان کو کراچی کے علاقے صدر سے گرفتار کیا گیا۔

ملزم حوالہ ہنڈی میں ملوث منظم گینگ کے کارندہ ہے۔

ملزم کے خلاف کارروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی۔

چھاپے کے دوران ملزم سے 11 لاکھ 20 ہزار سے زائد پاکستانی روپے برآمد ہوئے۔

ملزم سے حوالہ ہنڈی سے متعلق ریکارڈ، رجسٹرز، رسیدیں اور موبائل بھی برآمد ہوئے۔ 

ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا۔ 

یاد رہے کہ حوالہ ہنڈی سے قومی خزانے کو لاکھوں روپوں کا نقصان پہنچتا ہے۔

ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید