دنیا کی نویں اور ایشیا کی سب سے امیر ترین کاروباری شخصیت مکیش امبانی کی اہلیہ، نیتا امبانی مشہور ڈیزائنر کی جانب سے بنائی گئی بوتل میں دنیا کا مہنگا ترین پانی پیتی ہیں۔
بھارتی ویب سائٹ ’بالی ووڈ لائف ڈاٹ کام‘ اور جریدے ’فٹ لُک میگزین‘ کے مطابق نیتا امبانی 49 لاکھ کی مالیت سے بنا دنیا کا سب سے مہنگا ترین سونے کا پانی پیتی ہیں۔
نیتا امبانی جو اپنی دولت، منفرد انداز اور خوبصورتی کے لیے جانی جاتی ہیں، ایک انوکھی بوتل میں پانی پیتی ہیں جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
اس بوتل کے وائرل ہونے کے بعد نیتا امبانی اور اُن کی جانب سے پیے جانے والے پانی پر سرخیاں بن رہی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ کاروباری خاتون دنیا کا سب سے مہنگا پانی (Acqua di Cristallo Tributo a Modigliani) پیتی ہیں جس کی قیمت 49 لاکھ روپے ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتا امبانی کے پانی کی بوتل کو مقبول ڈیزائنر فرنینڈو الٹامیرانو نے ڈیزائن کیا ہے۔
نیتا امبانی کی پانی پیتے ہوئے کی یہ تصویر 2015ء میں آئی پی ایل میچ کے دوران لی گئی تھی، جس میں پانی کی منفرد بوتل کو باآسانی دیکھا جا سکتا ہے۔
رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ نیتا امبانی سونے کا پانی جوان اور متحرک نظر آنے کے لیے پیتی ہیں کیونکہ سونے کے ذرّات جِلد کو جوان رکھنے کے لیے مؤثر طریقے سے کام کرتے ہیں۔
نیتا امبانی کی جانب سے پیے جانے والا پانی مہنگا ترین پانی Acqua di Cristallo Tributo a Modigliani ایک نیلامی میں 60,000 امریکی ڈالر میں فروخت ہوا تھا۔
نیتا امبانی کی بوتل بھی دنیا کی سب سے مہنگی بوتل ہے، اس بوتل میں 24 قیراط سونا استعمال کیا گیا ہے، اس بوتل میں فیجی اور فرانس کے قدرتی چشموں اور آئس لینڈ کے گلیشیئر کا پانی موجود ہے جس میں 23 قیراط سونے کی دھول شامل ہے۔