گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)قتل کے جرم میں عمر قید کاٹنے والا قیدی موت و حیات کی کشمکش کے بعد دم توڑ گیا ، نوشہرہ ورکاں کا محمد اکرم حسین قتل کے جرم میں سنٹرل جیل میں عمر قید کاٹ رہا تھا کہ اسکی طبیعت خراب ہو گئی جسے ڈی ایچ کیو ہسپتال داخل کروا دیا گیا تھا۔