• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: 5 بھائیوں پر فائرنگ کی تحقیقات میں پیش رفت


کراچی کے علاقے گرومندر پر گاڑی پر فائرنگ کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے 3 افراد کو حراست میں لیا گیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں افراد ملزمان کے ساتھی ہیں اور ان سے رابطے میں تھے، گاڑی پر فائرنگ کے واقعے میں دو بھائی جاں بحق، دو زخمی ہوئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی پر پیش آیا تھا، ملزمان نے گاڑی پر تین اطراف سے فائرنگ کی تھی، مقتولین اور ملزمان آپس میں رشتے دار ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جیو فینسنگ، موبائل فون کال ریکارڈ کی مدد سے تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ آج صبح گرومندر چوک پر ایک کار میں سوار 5 بھائیوں پر 3 موٹر سائیکلوں پر سوار 6 ملزمان نے قاتلانہ حملہ کیا تھا۔

فائرنگ کے نتیجے میں کار میں سوار 2 بھائی جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہوئے جبکہ ایک بھائی محفوظ رہا۔

قومی خبریں سے مزید