• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اور بنگلادیشی کپتان نیویارک کے کرکٹ اسٹیڈیم سے متاثر

تصویر بشکریہ آئی سی سی
تصویر بشکریہ آئی سی سی 

بھارت اور بنگلادیش کرکٹ ٹیموں کے کپتان نیویارک کے کرکٹ اسٹیڈیم سے متاثر ہوگئے۔

دونوں ٹیمیں کل نیویارک کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ شروع ہونے سے پہلے وارم اپ میچ کھیلیں گی۔

بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ یہ اسٹیڈیم بہت خوبصورت ہے، یہ ایک کھلا اسٹیڈیم ہے، میں اس اسٹیڈیم کے ماحول کو محسوس کرنے کے لیے زیادہ انتظار نہیں کرسکتا۔

روہت شرما نے کہا ہے کہ یہاں تماشائیوں کی تعداد بھی اچھی ہے، یہ ایک اچھا اسٹیڈیم ہوگا، ہمیں یہاں کی کنڈیشنز کو سمجھنے کی ابھی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیویارک میں فینز بھی اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کے منتظر ہوں گے۔

بنگلادیشی کپتان نجم الحسن شنتو نے کہا ہے کہ اسٹیڈیم کی تصویریں انٹرنیٹ پر دیکھیں، اب یہ ایک مکمل اسٹیڈیم بن چکا ہے، بڑا اچھا محسوس ہو رہا ہے یہ ناقابل یقین ہے۔

نجم الحسن شنتو نے کہا کہ خاص طور پر ایسٹرن گرینڈ اسٹینڈ کے بارے میں ایسا نہیں سوچا تھا، شاندار اسٹیڈیم میں میچ کھیلنے کے منتظر ہیں۔

واضح رہے کہ 34 ہزار تماشائیوں کی گنجائش والے اس اسٹیڈیم میں ڈراپ ان پچز ہیں، یہاں پاکستان اور بھارت کا میچ 9 جون کو شیڈول ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید