• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: اہلیہ اور بچوں کو قتل کرنیوالے ملزم کو 4 بار سزائے موت کا حکم

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

انسدادِ دہشت گردی کراچی کی عدالت نے اہلیہ، سوتیلی بیٹی اور بیٹے سمیت 4 افراد کے قتل کے مجرم کو سزائے موت سنا دی۔

انسداد دہشت گردی کراچی کی عدالت نے اہلیہ، سوتیلی بیٹی اور بیٹے سمیت 4 افراد کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر ملزم منان کو 4 بار سزائے موت دینے کا حکم دے دیا۔

عدالت کی جانب سے ملزم کو مقتولین کے قانونی ورثاء کو 3 لاکھ روپے ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق 2017ء میں ملزم نے جھگڑے کے دوران بیٹے، بیٹی، اہلیہ اور اہلیہ کے بھائی کو قتل کر دیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف تھانہ اقبال مارکیٹ میں قتل اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

قومی خبریں سے مزید