• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاوارث میں ساڑھی پہننے پر راجیش کھنہ نے امیتابھ پر تنقید کی تھی

1981 کی فلم لاوارث میں جب بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے ساڑھی پہن کر ’میرے انگنا میں تمہارا کیا کام ہے‘ پکچرائز کرایا تو اس زمانے کے زوال پذیر ہیرو راجیش کھنہ نے امیتابھ پر کافی تنقید کی اور کہا تھا کہ وہ ایسا کبھی نہیں کرتے۔ 

1970 کے عشرے میں راجیش کھنہ اور امیتابھ ایک دوسرے کے حریف تھے، امیتابھ بطور اینگری ینگ مین اور ابھرتے ہوئے سپر اسٹار تھے تو دوسری جانب راجیش کھنہ جو کاکا کے نام سے مشہور تھے وہ ماضی بنتے جا رہے تھے اور اپنا اسٹیٹس برقرار رکھنے کی ناکام کوشش کر رہے تھے۔

جس طرح سے امیتابھ اسٹارڈم حاصل کر رہے تھے تو راجیش کھنہ کی جانب سے امیتابھ کے مشہور گانے پر تنقید سمجھ میں آتی ہے۔

یاد رہے کہ اس گانے میں نہ صرف امیتابھ نے خواتین کا لباس پہنا بلکہ یہ گانا انہی کی آواز میں تھا۔

راجیش کھنہ کا کہنا تھا کہ یہ وقار کے خلاف تھا۔ اس حوالے سے یاسر عثمان کی کتاب 'راجیش کھنہ، دی ان ٹولڈ اسٹوری آف انڈیاز فرسٹ سپر اسٹار' کے مطابق راجیش کھنہ نے 1982 کے ایک فلمی میگزین میں کہا میں کبھی بھی پیسوں اور دنیا سے داد وصول کرنے کے لیے اپنے عزت و قار پر سمجھوتہ کرتے ہوئے ساڑھی پہن کر ایسے گیت نہ گاتا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید