پاکستانی معروف اداکار، گلوکار و یوٹیوبر فیروز خان کی دوسری شادی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبروں نے تہلکہ مچا دیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس وقت اداکار فیروز خان کی دوسری شادی سے متعلق خبریں، ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہیں۔
فیروز خان سے متعلق وائرل مواد پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ اداکار کی حقیقی شادی ہے جبکہ اداکار کا اپنا ذاتی سوشل میڈیا اکاؤنٹ بالکل خاموش ہے۔
دوسری جانب اداکار کی بہنیں، معروف ٹی وی فلم اداکارہ حمیمہ ملک اور دعا ملک کے اکاؤنٹس پر بھی تاحال اپنے بھائی کی دوسری شادی سے متعلق کچھ شیئر نہیں کیا گیا ہے۔
ان ویڈیوز اور تصاویر پر متعدد حلقوں کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ وائرل مناظر اداکار کے کسی نئے ڈرامے کے ہو سکتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل تصویروں اور ویڈیوز میں فیروز خان کی مہندی اور دوسری دلہن کو گھر لاتے ہوئے کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔
اداکار ویڈیو میں انتہائی خوش اور دلہن کو اپنے ہاتھوں سے مہندی لگاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
یاد رہے کہ اداکار فیروز خان ماضی میں معروف اداکارہ سجل علی زلفوں کے اسیر رہ چکے ہیں، اس جوڑی میں گہرے تعلقات کی بنیاد پر متعدد حلقوں کا دعویٰ تھا کہ سجل علی اور فیروز خان جَلد شادی کرنے والے ہیں۔
بعد ازاں اس جوڑی میں علیحدگی ہو گئی اور اداکار نے علیزا سلطان سے شادی کر لی۔
فیروز خان کے سابقہ اہلیہ سے دو بچے، بیٹا سلطان خان اور ایک بیٹی فاطمہ ہے۔
اس جوڑی نے اپنے درمیان علیحدگی اور طلاق کی تصدیق گزشتہ سال کی تھی۔