• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گہری دوستی کے باوجود بابر اعظم ٹیم میں موقع کیوں نہیں دیتے؟ سوال پر امام الحق کا واضح جواب

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی امام الحق نے مداح کے دلچسپ سوال کا جواب دیا ہے۔

گزشتہ روز امام الحق نے جیونیوز کے اسپورٹس شو ’ہارنا منع ہے‘ میں دیگر ساتھی کھلاڑیوں احمد شہزاد اور عمران نزیر کے ہمراہ بطور مہمان شرکت کی۔

اس دوران کھلاڑیوں نے گزشتہ روز شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے متعلق گفتگو کی اور اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا۔

شو کے دوران شائقینِ کرکٹ نے مہمانوں سے کھیل سے متعلق ٹیکنیکل اور  دلچسپ سوال بھی کیے۔

پروگرام میں شریک ایک کرکٹ کے متوالے نے امام الحق سے پوچھا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی بابر اعظم کی آپ سے اور شاداب خان سے گہری دوستی ہے، شاداب خان کی خراب پرفارمنس کے باوجود وہ ٹیم میں کھیل رہے ہیں، بابر اعظم آپ پر کیوں نظرِ کرم نہیں کرتے؟


اس پر امام نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ دوستی یاری سے ٹیم نہیں بنتی، شاداب خان 8 سال سے کرکٹ کھیل رہا ہے، خراب پرفامنس پر عوام 3 کرکٹ میچز نہیں کھیلنے دیتی ہے۔

امام کا مزید کہنا تھا کہ جہاں تک میری بات ہے تو میں کافی عرصے سے ٹی ٹوئنٹی نہیں کھیل رہا ہوں، میں ون ڈے کھیل رہا ہوں، جہاں تک شاداب کی بات ہے وہ آل راؤنڈر کھلاڑی ہے اور میں اوپنر بلے باز ہوں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید