کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں جمالی پل کے قریب ڈاکوؤں سے مقابلے کے دوران پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا ہے۔
پولیس اہلکاروں کی جانب سے رکنے کا اشارہ کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی تھی، فائرنگ کے تبادلے کے بعد ڈاکو فرار ہوگئے، جن کی تلاش جاری ہے۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجار نے ڈاکوؤں کے ہاتھوں پولیس اہلکار کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ایسٹ سے رپورٹ طلب کرلی۔
صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کےلیے پورے ضلع کی فورس لگائی جائے، پولیس اہلکار کی شہادت میں ملوث ملزمان جلد گرفتار کیے جائیں، ملزمان کی گرفتاری کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے۔