• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور نوجوان قتل

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کورنگی میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران ایک اور نوجوان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا،شہریوں نے ڈاکوؤں کو پکڑ کر تشدد کے بعد ہلاک کردیا۔تفصیلات کے مطابق زمان ٹاؤن تھانے کی حدود کورنگی ناصر جمپ کے قریب موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 20سالہ عبدالباسط کو قتل کرنے کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی ،ایس ایچ او تھانہ زمان ٹاؤن ملک اشرف نے بتایا ہے کہ واقعے کی اطلاع پر علاقہ مکینوں نے کورنگی امن ٹاور کے قریب ڈاکوؤں کو گھیر کر تشدد کا نشانہ بنایا اور ہلاک کردیا،ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق نوجوان کا تعلق افغانستان سے ہے اور ناصر جمپ کے قریب پرانے جوتوں کا ٹھیلا لگاتا تھا۔
اہم خبریں سے مزید