• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عبد الباسط کو پیسے، موبائل دینے پر بھی ڈاکوؤں نے گولی مار دی: مقتول کا کزن

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے کورنگی میں ناصر جمپ کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے عبدالباسط کے کزن کا کہنا ہے کہ عبد الباسط نے ڈاکوؤں کو پیسے اور موبائل فون دے دیے مگر انہوں نے پھر بھی اسے گولی مار دی۔

ناصر جمپ کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق عبدالباسط کے رشتے داروں نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ عبدالباسط کا تعلق کوئٹہ سے تھا۔

مقتول عبدالباسط کے کزن نے بتایا کہ عبدالباسط ناصر جمپ پر چپلوں کا ٹھیلا لگاتا تھا، موٹر سائیکل پر سوار 2ملزمان آئے اور عبد الباسط سے لوٹ مار کی۔

مقتول کے کزن کے مطابق جو ڈاکو پکڑے گئے ہیں وہ عبد الباسط کے قتل میں ملوث نہیں، عبد الباسط پر فائرنگ کرنے والے ڈاکو دوسرے تھے۔

مقتول عبدالباسط کے کزن نے مطالبہ کیا ہے کہ ایس ایچ او زمان ٹاؤن کو واقعے کے بعد عہدے سے ہٹایا جائے۔

قومی خبریں سے مزید