شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)ڈی سی او شیخوپورہ ارقم طارق کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ کا اینٹی ڈینگی اور ملاوٹ کیخلاف مہم کے تحت کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈی سی او نے ڈینگی تدارک کے اجلاس میں حفاظتی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے ان خیالات کا اظہارکیا کہ بدلتے موسم کے پیش نظر ڈینگی جیسی مہلک بیماری کو روکنے کے لیے ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکنا ضروری ہے اس لئے ڈینگی لاروا کی تلافی میں دیر خطرنا ک ثابت ہو سکتی ہے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ ہر مکمن مقامات پر چیکنگ کی جائے اور ڈینگی افزائش کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ ہاٹ سپاٹ کی نشاندہی اور معائنہ کو روازانہ کی بنیادپر جاری رکھاجائے۔