• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی20 ورلڈ کپ: نیویارک کے گراؤنڈ کی غیر معیاری پچز پر تنقید

فوٹو بشکریہ کرک انفو
فوٹو بشکریہ کرک انفو

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے دوران نیویارک کے گراؤنڈ کی غیر معیاری پچز پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔ 

ورلڈکپ کا سب سے بڑا مقابلہ پاکستان اور بھارت کا میچ اتوار کو نیویارک کے نساؤ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

تاہم وہاں کی پچز پر سابق اور موجودہ کھلاڑیوں کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے کہا ہے کہ نیویارک کی پچ حیران کر دینے والی ہے۔ کھلاڑیوں کا غیرمعیاری پچ پر کھیلنا ناقابل قبول ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر نے بھی نیویارک کی پچ کو غیر معیاری قرار دیا۔

واضح رہے کہ نیویارک کے اس نساؤ کاؤنٹی اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے میچ کے بعد بھارت اور آئرلینڈ کا میچ بھی لو اسکورنگ رہا ہے۔ 

کھیلوں کی خبریں سے مزید