• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کا غزہ میں اسکولوں پر حملہ، ملالہ یوسفزئی کا اظہارِ تشویش

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

نوبیل انعام یافتہ اور تعلیم کی عالمی سفیر ملالہ یوسفزئی نے غزہ میں ایک اور سکول پر اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے نہ صرف تشویش کا اظہار کیا بلکہ فوری جنگ بندی کا بھی مطالبہ کردیا۔ 

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے ایک پیغام میں ملالہ نے کہا ’میں یہ دیکھ کر خوفزدہ ہوں کہ اسرائیل نے غزہ میں ایک اور اسکول پر بمباری کی ہے جہاں ہزاروں شہریوں نے پناہ لی تھی۔‘

انہوں نے کہا کہ اسکول کبھی بھی نشانہ نہیں ہونے چاہئیں۔

ملالہ نے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مزید بے گناہ جانوں کا ضیاع نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے زور دیا کہ عالمی برادری کو فوری طور پر قدم اٹھانا چاہیے تاکہ معصوم جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

انکا کہنا تھا کہ معصوم جانیں محفوظ بنانے کے لیے امن کا قیام ناگزیر ہے۔

ملالہ یوسفزئی کی یہ ٹوئٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور ان کے مداح اور انسانی حقوق کے کارکنان ان کی حمایت میں آواز بلند کر رہے ہیں۔

عالمی رہنماؤں اور اداروں سے اپیل کی جا رہی ہے کہ وہ جنگ بندی کے لیے اقدامات کریں تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے۔

قومی خبریں سے مزید