• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم قدرت کو جاننے میں ناکام ہوئے ہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ : فوٹو فائل
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ : فوٹو فائل

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا  کہنا ہے کہ انسانی جسم میں صرف ایک ڈگری درجہ حرارت بڑھ جائے تو بخار بتایا جاتا ہے، آج زمین بیمار ہے، اس کو بخار ہے، ہم قدرت کو جاننے میں ناکام ہوئے ہیں۔

سپریم کورٹ میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ آج زمین بہت زیادہ دھواں اپنے اندر سمو رہی ہے، ہم پلاسٹک کو بنا تو رہے ہیں لیکن اس کو ٹھکانے نہیں لگا رہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ منصور علی شاہ نے ہائبرڈ گاڑیوں کا کہا لیکن ہمیں پیدل چلنےکی ضرورت ہے، آپ چاہیں تو تمام ججز کو سائيکل مہیا کیے جا سکتے ہيں۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ ہر ڈاکٹر گوشت کی بجائے سبزیوں کے استعمال کا کہتا ہے، بچپن میں بتایا جاتا تھا بجلی بچائیں، کھانا بچائیں جنہیں آج نظر انداز کر دیا گیا، ہم نے قدرتی وسائل کو ختم کردیا، ہم قدرت کو جاننے میں ناکام ہوئے ہیں۔

چیف جسٹس  نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ کے لیے گھر سے اقدار پروان چڑھانے کی ضرورت ہے، پرندے اپنے پسندیدہ ماحول میں رہنا پسند کرتے ہیں، کتنے پرندے اور جانور آج دنیا سے ختم ہورہے ہیں، سائنس نے اب بتایا کہ سمندری حیاتیات سمندر کی اپنی بقاء کے لیے ضروری ہیں۔

قومی خبریں سے مزید