پنجاب کے شہر بہاولپور میں ڈپلومہ کا امتحان دینے کے دوران طالبہ کی طبعیت خراب ہوگئی، ریسکیو اہلکار دو گھنٹے تک ڈرپ ہاتھ میں لے کر کھڑی رہی۔
بہاولپور میں ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئر (ڈی اے ای) کے امتحان میں پیپر دیتے ہوئے طالبہ کی طبعیت خراب ہوئی تو اس نے اسپتال جانے سے انکار کردیا۔
طالبہ کا کہنا تھا کہ پیپر چھوڑ دینے سے میرا سال ضائع ہو جائے گا، جس پر امتحانی سینٹر میں ہی طالبہ کو طبی امداد دی گئی۔
ریسکیو ادارے 1122 کی خاتون اہلکار 2 گھنٹے تک ڈرپ ہاتھ میں لے کر کھڑی رہی، اور طالبہ نے اپنا امتحان دیا۔