حافظ آباد میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر سمیت 45 سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق حماد اظہر پر تقریر کے دوران حکومت کے خلاف ہرزہ سرائی کا الزام ہے۔
سابق ایم این اے شوکت بھٹی، ایم پی اے ضمیر الحسن اور ضلعی صدر کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما علی عمار گجر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کے ضلعی صدر عمران حیدر بھٹی نے کہا ہے کہ پولیس نے ہمارے گھروں میں توڑ پھوڑ کی ہے۔
واضح رہے کہ عمر ایوب اور حماد اظہر نے گزشتہ رات کو برج دارا میں کسان کنونشن سے خطاب کیا تھا۔