رہنما ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل کے حل کے لیے مسلم لیگ ن کو اس بار گُدی سے پکڑا ہوا ہے۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ ن لیگ نے ماضی کی طرح جان چھڑانے کی کوشش کی گئی تو عوامی قوت کا مظاہرہ کریں گے، مسائل حل نہ ہوئے تو شارعِ فیصل یا ایم اے جناح روڈ پر عوامی اسمبلی لگائیں گے، اگر ہم پیچھے ہٹ گئے تو ان کی نام نہاد اکثریت کا پول کھل جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کراچی اور حیدر آباد کے مسائل کوئی ایک جماعت حل نہیں کر سکتی، مسائل کے لیے دیگر سیاسی قوتوں کو بھی ساتھ ملانا ہو گا، سب کو مل کر کام کرنا ہو گا تو مسائل حل ہوں گے۔
رہنما ایم کیو ایم فاروق ستار کا مزید کہنا ہے کہ الیکشن میں دھاندلی کے الزامات کو مسترد کرتے ہیں، الیکشن ٹریبونل میں الزامات درخواست گزار نے ثابت کرنے ہیں، تحریری جواب جمع کرا دیا ہے، بے گناہی ثابت کریں گے۔
فاروق ستار نے یہ بھی کہا ہے کہ شیڈو بجٹ دے چکے ہیں، ایک ہی چیز پر ٹیکس لگانا مناسب نہیں۔