• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اونٹاریو پارلیمنٹ: دہشتگردی کے شکار پاکستانی خاندان کی یاد میں خاموشی


اونٹاریو پارلیمنٹ میں تین سال قبل لندن اونٹاریو میں دہشت گردی کا شکار ہونے والے پاکستانی خاندان کی یاد میں خاموشی اختیار کی گئی۔

جون 2021 میں 46 سالہ سلمان افضال، 74 سالہ طلعت افضال، 44 سالہ مدیحہ سلمان اور 15 سالہ یمنیٰ افضال گھر سے شام میں چہل قدمی کےلیے نکلے تو مذہبی تعصب میں مبتلا دہشتگرد نے انہیں ٹرک سے روند دیا تھا۔

جون 2021 میں سلمان افضال اور خاندان کے دیگر افراد کو مذہبی تعصب میں مبتلا دہشتگرد نے انہیں ٹرک سے روند دیا تھا۔
جون 2021 میں سلمان افضال اور خاندان کے دیگر افراد کو مذہبی تعصب میں مبتلا دہشتگرد نے انہیں ٹرک سے روند دیا تھا۔

اونٹاریو پارلیمنٹ میں پاکستانی نژاد رکنِ پارلیمنٹ ذیشان حامد نے پوائنٹ آف آرڈر پر اسپیکر سے درخواست کی کہ ایوان سے لندن اونٹاریو میں تین سال قبل اسلاموفوبیا اور دہشت گردی کے واقعہ میں اپنی جانیں گنوانے والے افضال خاندان کے چار افراد کی یاد میں خاموشی اختیار کرنے کےلیے اتفاقِ رائے حاصل کیا جائے۔

اسپیکر پارلیمنٹ نے اس قرارداد پر ایوان سے رائے مانگی تو صوبے کی تمام سیاسی جماعتوں نے اتفاقِ رائے کا اظہار کیا جس پر پاکستانی خاندان کی یاد میں خاموشی اختیار کی گئی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید