• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ نے قائمہ و فنکشنل کمیٹیوں کی تشکیل کی قرارداد منظور کرلی

فوٹو فائل
فوٹو فائل

سینیٹ اجلاس میں قائمہ اور فنکشنل کمیٹیوں کی تشکیل کی قرارداد منظور کرلی گئی، کمیٹیاں تشکیل دینے کی تحریک پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر شیری رحمان کی جانب سے پیش کی گئی تھی۔

سینیٹر شیری رحمان کا کہنا  تھا کہ قائمہ کمیٹی کے لیے سیکریٹریٹ نے ممبران کی ترجیحی لسٹ بنائی ہیں، اگر کسی ممبر کو تحفظات ہیں تو وہ پارلیمانی لیڈر کے ذریعے اسے تبدیل کر سکتے ہیں۔

سینیٹر شبلی فراز  کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو لگتا ہے کہ قائمہ کمیٹی کی تشکیل خفیہ ہو رہی ہے، امید کرتا ہوں ہم سینیٹرز کی کمیٹیاں ترجیحات کے مطابق تبدیل کریں۔

شبلی فراز نے کہا کہ اگر صرف فنانس اور پلاننگ کی کمیٹیوں کو ہی دیکھا جائے گا تو مناسب نہیں ہوگا،  60 روز کا مطلب 60 روز میں ہی کمیٹیوں کی تشکیل ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کمیٹیوں کی تشکیل کے متعلق ہم نے شفاف فارمولا تجویز کیا ہے، آج ہی اس معاملے کو حل کیا جائے تاکہ ورکنگ بہتر ہو سکے، سینیٹ کے ساتھ قومی اسمبلی کی کمیٹیاں بھی تاخیر کا شکار ہیں، کمیٹیوں کے بغیر ایوان صرف ڈبیٹنگ سوسائٹی ہے۔

قومی خبریں سے مزید