• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم بانی چیئرمین کے خط کے منتظر ہیں، عمر ایوب

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ ہم بانی چیئرمین کے خط کے منتظر ہیں، مذاکرات شروع ہوئے تو پھر معاملے کو دیکھیں گے۔

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عمر ایوب نے کہا کہ ہم اس دن کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی اسمبلی میں آئیں۔

اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ سب سے پہلے بانی پی ٹی آئی کو رہا کرانا ہماری ترجیح ہوگی، ان کے بعد جتنے بھی سیاسی اسیران ہیں، ان کو رہا کرانا ہمارا مقصد ہوگا۔

عمر ایوب نے یہ بھی کہا کہ عالیہ حمزہ کے گھر کے سامنے قیدی وین کھڑی کر کے اس کے گھر کی توڑ پھوڑ کو دکھایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ امجد خان نیازی کو رہا کرکے دوسرے کیسز میں گرفتار کر رہے ہیں، یہ حالات ہیں تحریک انصاف کے ساتھ، ہم مذمت کرتے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ آج صبح 7 بج کر 55 منٹ پر ہم سرگودھا عدالت کے سامنے موجود تھے، پولیس نے جگہ جگہ ناکے لگا رکھے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں انسداد دہشت گردی عدالت جانے نہیں دیا گیا، ہم بڑی مشکل سے گیٹ پر پہنچے اور گیٹ کھٹکھٹایا۔

عمر ایوب نے کہا کہ جج نے ہماری ضمانتیں عدم پیروی پر منسوخ کر دیں حالانکہ ہم بڑی دیر سے وہیں پر موجود تھے۔

قومی خبریں سے مزید