• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وائس میچنگ ٹیسٹ، صنم جاوید کو عدالت میں پیش کر دیا گیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما صنم جاوید کو وائس میچنگ ٹیسٹ سے متعلق سماعت کے لیے عدالت میں پیش کر دیا گیا۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم جے آئی ٹی کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

ایف آئی اے نے کہا کہ وائس ریکارڈنگ میچنگ کے لیے اسلام آباد بھجوائی جائے گی۔ 

دوران سماعت صنم جاوید نے عدالت سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ عدالت میں پیشی سے پہلے مقدمے کے بارے میں بتایا جائے، عورت ہونے کے ناتے سورج غروب ہونے سے قبل جیل منتقل کیا جائے۔

عدالت نے عملدرآمد کے لیے پولیس کو حکم جاری کر دیا۔

قومی خبریں سے مزید